مفتاح اسماعیل نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ایل این جی کیس گرفتاری سے بچنے کیلئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو  سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔

درخوست کے ساتھ نیب کی طلبی کے نوٹس اور سوال نامے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کی تحقیقات تک نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اورایل این جی کیس کی تحقیقات کے دوران ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظورکی جائے ۔

مفتاح اسماعیل کی جانب سے درخواست ضمانت میں سیکرٹری قانون،چیئرمین نیب اورتفتیشی افسرکوفریق بنایا گیا ہے۔

نیب میں مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات چل رہی ہے ،نیب نے وزارت داخلہ کومفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی ہوئی ہے ۔

loading...
loading...