وزیرخزانہ اسد عمر وطن پہنچ گئے،وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسد عمر امریکا کے دورے کے بعد وطن پہنچ گئے ، آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق،پیر کو وزیرخزانہ اسد عمر عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن پہنچ گئے ۔

دورے کے دوران وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں نئے قرضہ پروگرام پر اصولی اتفاق ہوگیا تھا تاہم تفصیلات طے ہونا اب بھی باقی ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق اصولی اتفاق کے باوجود آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے نہ ہوسکا۔

پاکستان اورآئی ایم ایف آئندہ چند روزمیں مذاکرات کے شیڈول کا اعلان کریں گے،جس کے بعد باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے،قرضے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوڈائریکٹرزکے اجلاس میں دی جائے گی ۔

ذرائع کا مطابق وزیرخزانہ اسد عمرآج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے،عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں ہونے والی ملاقاتوں اورآئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب آئی ایم یف کے حکام کا کہنا ہے کہ مشن کامے دورہ پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

loading...
loading...