فن لینڈ میں پارلیمنٹ کےانتخابات آج ہو رہے ہیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فن لینڈ:فن لینڈ میں پارلیمنٹ کےانتخابات آج ہو رہے ہیں،پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے  تک جاری رہے گی،انتخابات میں 10سے زائد سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

فن لینڈ میں پارلیمنٹ کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کے ارکان ہر 4سال کیلئے منتخب ہوتے ہیں۔

پارلیمانی انتخابات میں دس سے زائد بڑی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں،پارلیمان کیلئے 200 ارکان کو منتخب کیا جاتا ہے جبکہ  حکومت بنانے کیلئے  کم از کم 101 نشستوں کے اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے،

پولنگ آج رات 8 بجے تک جاری رہے گی،اور کسی قسم کی بد امنی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 اس وقت فِن لینڈ میں ایک عبوری حکومت قائم ہے کیونکہ گذشتہ ماہ  حزب اختلاف کے دباو کے تحت ساری کابینہ کو اس وقت مستعفی ہونا پڑا تھا جب وہ عوام کو صحت اور تعلیم میں مناسب سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی،انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کل عالمی پریس کی موجودگی میں کی جائے گی۔

loading...
loading...