بلاول کیسی شریک حیات کی تلاش میں ہیں؟ بتا دیا

Untitled-1

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے جب ان کی شریک حیات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی دلچسپ جواب دیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے، سب سے ضروری یہ ہے کہ میری شریک حیات کی میری بہنوں کے ساتھ اچھی بنے، مجھے ڈریسنگ پسند نہیں ہے۔

انہو ں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ والدہ کہتی تھیں غصے میں 10 تک گنتی گننی چاہیے۔ کسی کے غصے کا جواب فوری غصے میں نہیں دینا چاہیے۔

بلاول نے بتایا کہ جب والد قید میں تھے تووالدہ کہتی تھیں کہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔ والد قید تھے تومشکل دن تھے۔ والد باہر آئے تو ہمارے اچھے دن آگئے۔ مجھے آکسفورڈ میں داخلہ ملا تو والدہ بہت خوش تھیں، یہ ایک اچھی یاد تھی۔

بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی موجودہ وقت کی جماعت ہے۔ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ پاکستان میں تعلیم کو عام کریں گے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ضروری نہیں کہ کسی ایک کے ٹویٹ کو روزدیکھا کروں۔ شریک حیات ذہین، تعلیم یافتہ اور ذہنی طور پر ہم آہنگ ہونی چاہیے۔

loading...
loading...