ملک کےبیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک کےبیشترعلاقوں میں آج موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اورسندھ میں شدید گرم رہے گا کشمیر میں شام اوررات کے دوران بارش ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔

 نورپورتھل 16، بہاولپور10، ساہیول،نارووال 9، چکوال 6، اسلام آباد  تین ، ڈی آئی خان اورراولاکوٹ میں دوملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پڈعیدن میں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اورسندھ میں شدید گرم رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں  شام اور رات کے دوران  بارش  ہوسکتی ہے ۔

 سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر بعد دوپہر تیزگردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

loading...
loading...