آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی  کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو سابق صدر کی مشکلات بڑھنے لگیں،اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ 4 اپریل کو سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور عثمان ڈار نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔

 درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے تحت سابق صدر کو این اے 213 سے نااہل قراردیاجائے۔

درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی کی تاحیات نااہلی کی درخواست کی گئی ہے۔

loading...
loading...