نوجوان محنت کو شعار بنائیں ، سرفراز احمد

sarfarimage

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ محنت میں عظمت ہے، نوجوان لگن اورجذبہ کواپنا شعاربنائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کی جامعہ کراچی آمد ہوئی جہاں انہوں نے  صحت مند نوجوان مضبوط معاشرہ کےعنوان سےمنعقدہ سیمینارسےخطاب کیا اور  کہا کہ وہ مسلسل اورانتھک محنت پریقین رکھتے ہیں، دو ڈھائی سال پہلے ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تھی اب پاکستان ٹیم کا کپتان ہوں۔

خطاب میں جامعہ کراچی  کےوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان   نے کہا کہ سرفراز احمد نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں، فخر ہے کہ سرفراز احمد بھی جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل ہیں، انشااللہ سرفراز کی قیادت میں پاکستان عالمی کپ بھی جیتے گا،

loading...
loading...