بجلی چوری کریک ڈاون،20 ہزار پرچے جبکہ دو ہزارلوگ گرفتار ہوئے: فواد چوہدری

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے بجلی چوری پر بڑے کریک ڈاون پر 20 ہزار پرچے درج ہوئے جبکہ دو ہزارلوگ گرفتار کئے گئے ۔

 وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بجلی چوری پربڑے کریک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔بجلی چوری کی اس مہم میں بیس ہزار پرچے درج ہوئے ہیں۔ اس جرم میں دو ہزار لوگ گرفتار ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ بجلی چوری میں پانچ سو کے لگ بھگ محکمہ بجلی کے ملازمین ہیں۔

ان کا کہنا تھا اب تک اس مہم کے نتیجے میں بتالیس ارب روپے کی بجلی چوری اور نقصانات کی بیج کنی ہوئی ہے۔

loading...
loading...