ہرنائی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 5 بچے جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 5 بچے جاں بحق  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو ہرنائی کی تحصیل دکی میں کبیر شاہ نامی شخص کے مکان کا ایک کمرہ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر مٹی کے تودے تلے دب گیا، جس کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے کبیر شاہ کے 5بچے اور اہلیہ ابدی نیند سوگئے ۔

ضعلی انتظامیہ کے مطابق ،ریسکیو آپریشن مکمل کرکے ملبے تلےدبی لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دکی منتقل کردیا گیا ۔

ڈی سی ہرنائی عظیم جان دمڑکا کہنا ہے کہ واقعہ ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں پیش آیا واقعے میں 2سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی،جاں بحق ہونے  والوں میں کبیر شاہ کی اہلیہ اور 5 بچے شامل ہیں۔

loading...
loading...