آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی

pakaus

شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز نے شاہینوں کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا۔

کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 116، شان مارش نے ناقابل شکست 91، پیٹر ہینڈزکومب نے ناٹ آؤٹ 30 اور عثمان خواجہ نے 24 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عباس ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی گیند باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز اسکور کئے تھے۔

حارث سہیل نے شاندار 101 رنز اسکور کئے تھے، اس کے علاوہ عمر اکمل نے 48، شان مسعود نے 40 جبکہ فہیم اشرف اور عماد وسیم نے 28، 28 رنز اسکور کئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کولٹرنائل نے 2 جبکہ لائن، میکسویل اور زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

loading...
loading...