سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

matric

کراچی: محکمہ تعلیم کے ملازمین کے احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ اب صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور لوئر اسٹاف نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا جہاں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی کنٹرولنگ اتھارٹی بننے نہیں جارہی ہے، ملازمین نے احتجاج اسپیشل ایجوکیشن کے اسکولوں کو این جی او کے حوالے کرنے کیخلاف کیا۔

loading...
loading...