عراق: کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد سو ہوگئی

iraqimage

بغداد: عراق کے دریائے دجلہ میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد سو سے زائد ہوگئی ۔

مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، تمام افراد تفریح کیلئے تھیم پارک جارہے تھے، حکام کے مطابق حادثہ عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ پر پیش آیا، جہاں کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار کیے گئے تھے۔

امدادی ٹیموں نے درجنوں افراد کو ریسکیو کرلیا جبکہ ابھی بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ عراقی وزیراعظم نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمے داروں کو سخت سزا دینے کا حکم دیا ہے۔

loading...
loading...