اٹک میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اٹک:صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں مکان کی چھت گرنے سے6افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں میں 2خواتین اور 4بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو اٹک کے نواحی گاؤں اڑانگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 4بچوں اور 2خواتین سمیت 6افراد جان کی بازی ہار گئے۔

افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں،مکان میں 12 افراد موجود تھے۔

loading...
loading...