پنجاب بھر کے اسکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے پر پابندی

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پنجاب بھر کے اسکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی ، ہیڈ ٹیچرز کو ہفتے میں 12 سے 18پیریڈ لینے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق ،بدھ کو صوبے بھر کے سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے کی شکایات موصول ہونے پر تمام ہیڈ ٹیچرز کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

ایلیمنٹری اور سکینڈری اسکولوں کی ہیڈ ٹیچرز بھی اب پڑھائیں گی، ایلیمینڑی سکول کی ہیڈز کیلئے ہفتے میں 18پیریڈ اور سکینڈری کو 12پیریڈز لینا لازمی کر دیا گیا،ہیڈز ساتھی اساتذہ کیلئے تربیتی سیشنز اور غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کریں گے ۔

محکمہ نے اسکول سربراہان کو سختی سے اس ہدایت نامے پر عملدرآمد کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے ہیں۔

loading...
loading...