پی ایس ایل 5 کےممکنہ وینیوز کے نام سامنے آگئے

PSL 5

کراچی: پاکستان سُپر لیگ سیزن 5 کے ممکنہ وینیوز کے نام سامنے آگئے ہیں، پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن بھرپور کامیابی کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ جس کے بعد پی سی بی نے ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 4 کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت، پاکستان سپر لیگ 5 کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد کروانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اب اس حوالے سے مزید کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 5 کے ممکنہ وینیوز کے کے مطابق پی ایس ایل 5 کے تمام میچز پاکستان کے کل 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے میدانوں میں میں کھیلے جائیں۔

پی سی بی نے اس سلسلے میں ابھی سے تیاریاں شروع کرتے ہوئے ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

loading...
loading...