منی لانڈرنگ کیس: زرداری ،بلاول آج نیب میں پیش ہوں گے

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اورپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا،پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے تصدیق کردی ۔

نیب نے بھی سوالنامہ تیار کرلیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے100 سوالات پوچھے جائیں گے،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سوالنامہ حوالے کرے گی،پارک لین کمپنی پر سوالات بھی پوچھے جائیں گے،پارک لین کمپنی سے دیگر اکاؤنٹس کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔

ادھر پی پی رہنماؤں اور کارکنان کو نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، بلاول کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا گیا ہےجبکہ خیبرپختو نخوا میں پیپلز پارٹی آج احتجاج کرے گی۔

loading...
loading...