آصف زرداری،فریال تالپور کی 10دن کیلئے  حفاظتی ضمانت منظور 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :سندھ ہائیکورٹ  نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی  10دن کیلئے  حفاظتی ضمانت منظور  کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق،منگل کو  سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کی میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی  10دن کیلئے  حفاظتی ضمانت  10،10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔

درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ  ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں ہمیں نامزد نہیں کیا تھا ،نیب کی جانب سے گرفتاری اور بدسلوکی کا خدشہ ہے،نیب کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں ، نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔

سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما ءناصر شاہ ،وقار مہدی،راشد ربانی سہیل انور سیال سمیت جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

loading...
loading...