آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس بھی چیلنج کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے شیریک چیئرمین آصف زرداری نے نیب کے کال اپ نوٹس کو بھی عدالت میں چیلنج کردیا۔

 نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا ہے

تفصیلات کے مطابق، منگل کو سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے نیب کے کال اپ نوٹس کو بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا۔

 نیب نے  پارک لین کرپشن کے معاملے پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو 20مارچ کو طلب کررکھا ہے ۔

  سابق صدر آصف علی زرداری نے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی اپنی درخواست میں  کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹس کا کالعدم قرار دیا جائے،2نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کرسکتا،نیب کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

سابق صدر آصف زرداری کی درخواست کی سماعت آج ہی ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ کرے گا۔

 نیب کا الزام  ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے 25,25 فیصد شیئر ہولڈرز ہیں،ملزمان پر جنگلات کی زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔

loading...
loading...