پہلی بارتھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا اہم سنگِ میل عبور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :ملکی تاریخ میں پہلی بارتھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا اہم سنگِ میل عبور ہوگیا، بارتھر کے کوئلے سے 330میگاواٹ بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کردی گئ۔

ایک اور سنگ میل عبور! ملک تاریخ میں پہلی بار  صحرائے تھر سے بجلی کی پیداوار  کی گئی، 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل ہوگئی۔

منصوبے کے کنٹریکٹرچائنا مشینری انجینئرنگ کے عہدیداروں کی موجودگی میں پلانٹ کو  نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کیا گیا ۔

رواں سال جون تک ایک اور پلانٹ سے مزید 300میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی،اینگرو پاور جین تھر،، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے ابتدائی منصوبوں میں شامل ہے۔

اینگر پاور جین تھر لمیٹڈ بجلی کی پیداوار کیلئے سالانہ اڑتیس لاکھ  ٹن کوئلہ استعمال کرے گی،دونوں منصوبوں سے ملک کواوسطا ایک ارب 60کروڑ ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی۔

loading...
loading...