عامرلیاقت کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، دوسری اہلیہ کا تشویش ناک ٹویٹ

Untitled-1

کراچی: عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبٰی عامر نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت کی طبیعت پیر کے روز اچانک خراب ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے کر جانا پڑا۔

عامر لیاقات کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال لے کر جانا پڑا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دی، لیکن عامر لیاقت نے ضد کی کے انہیں ہسپتال میں نہیں رہنا اور وہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔  سیدہ طوبٰی نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ عامر لیاقات کے دادا بہت مشہور صحافی رہے ہیں جن کے نام پر پاکستان کا سب سے بڑا صحافتی اعزاز بھی دیا جاتا ہے۔

عامر لیاقات ٹی وی میزبان بھی ہیں اور ان کے بہت سے چاہنے والے پاکستان اور پوری دنیا میں موجود ہیں، انہیں دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

loading...
loading...