کراچی میں میٹرک کےسالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں میٹرک کےسالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں،25 مارچ سےآغازہوجائےگا ،ساڑھے 3لاکھ سےزائدامیدوارسالانہ امتحانات میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی میں 25 مارچ سےہونےوالےمیٹرک کےامتحانات کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں،رواں سال امتحانات میں ساڑ ھے 3 لاکھ سےزائدطلباء وطالبات شریک ہوں گے۔

 چیئرمین میٹرک بورڈڈاکٹرسعیدالدین کےمطابق امتحانی مراکزکوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

امیدواروں کی آسانی کیلئے کے الیکٹرک حکام کودوران پیپرلوڈشیڈنگ نہ کرنےکےلئےلکھ دیاگیاہےجبکہ سینٹرز کیلئےزیادہ ترسرکاری اوربڑے نجی اسکولوں کولیاگیاہے

آج نیوزسےگفتگومیں چیئرمین میٹرک بورڈنےکہاکہ طلباء کےوسیع ترمفادمیں پرچوں کوآسان بنایا گیاہے،امیدوارکیلکولیٹرکا استعمال کرسکتےہیں جبکہ موبائل فون امتحانی مراکزمیں لانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

 کراچی کےمضافاتی علاقوں میں قائم حساس سینٹرزپرسیکیورٹی کیلئےقانون نافذکرنیوالےاداروں کوخطوط لکھ دیئےگئے ہیں،امتحانی مراکزکےاطراف میں دفعہ 144 نافذہوگی۔

loading...
loading...