قبائلی علاقوں میں رہنےوالےبےمثال ترقی دیکھیں گے،وزیراعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں رہنے والے بے مثال ترقی دیکھیں گے،حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی پلان سے متعلق ٹویٹ کیا ۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وعدے کے مطابق ترقیاتی پلان 3ہفتے کی مشاورت کے بعد باجوڑسے شروع کیا گیا ،حکومت نے قبائلی علاقوں میں آئندہ  10سال تک سالانہ  100ارب روپے خرچ کرنے کا پلان بنایا ہے اورقبائلی علاقےکےعوام غیرمعمولی ترقی دیکھیں گے۔

انہوں نےمزید کہا ہے قبائلی علاقوں کی ترقی کے اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ  قبائلی علاقوں میں رہنے والے ہمارے لوگ اپنےعلاقوں میں بےمثال ترقی دیکھیں گےجبکہ حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔

 

loading...
loading...