دہشتگرد کے اسلحے پر کیا لکھا ہوا تھا؟

mma

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں آج نماز جمعہ کے دوران 2 مساجد پر ایک دہشتگرد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 49 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی نژاد اس دہشتگرد کی جانب سے حملے کے دوران فیس بک پر لائیو کوریج کی گئی، اس دہشتگرد کا نام برینٹ ٹیرنٹ ہے جس کے اسلحے پر مختلف عبارت لکھی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔

ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ورلڈ نے اسلحے پر درج عبارت کی تشریح پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں کیا بتایا گیا ہے؟ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

1s

“Anton Lundin Pettersson”: اینٹون لنڈن پیٹرسن، یہ اس طالبعلم کا نام ہے، جس نے سوئیڈن میں 2 مہاجر طالبعلموں کو قتل کیا تھا۔

Alexandre Bissonnette: الیگزینڈر بیسونیٹ نے 2017 میں کینیڈا میں ایک مسجد پر حملہ کرکے 6 لوگوں کو قتل کیا تھا۔

Skanderberg: سکندربرگ البانیہ کے اس رہنما کا نام ہے، جس نے خلافت عثمانیہ کے خلاف بغاوت شروع کی تھی۔

Antonio Bragadin: یہ وینس کے اس فوجی افسر کا نام ہے، جس نے ایک معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ترک مغویوں کو قتل کیا۔

Charles Martel: یہ اس فرنگی فوجی رہنما کا نام ہے، جس نے معرکہ بلاط الشہداء میں مسلمانوں کو شکست دی تھی، اس معرکے میں اسپین میں قائم خلافت بنو امیہ کو فرنگیوں کی افواج کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

ویانا 1683: 1683 میں خلاف عثمانیہ نے دوسری مرتبہ ویانا کا محاصرہ کیا تھا۔

loading...
loading...