پشاور زلمی بھی فائنل میں پہنچ گئی

pz

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بناسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے والٹن نے 48، فہیم اشرف نے 31، کیمرون ڈیلپورٹ نے 28 اور حسین طلعت نے 19 رنز اسکور کئے۔

 پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، حسن علی اور کرس جارڈن نے تین تین جبکہ ملز، وہاب اور پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز اسکور کئے تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے 135 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت داری قائم کرتے ہوئے بڑے ٹوٹل کی بیناد رکھی، دونوں نے بالترتیب 74 اور 58 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اس کے علاوہ کیرون پولارڈ نے 37 اور ڈیرن سیمی نے ناقابل شکست 30 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کے اسکور کو مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز تک پہنچایا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ نے 2 جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔

اس جیت کے ساتھ پشاور کی ٹیم نے 17 مارچ کو کھیلے جانے والے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں ان کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

loading...
loading...