وزیراعظم کا قومی ایئرلائن کی بہتری کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایئرمارشل ارشدمحمودملک سے ملاقات میں قومی ایئرلائن کی بہتری کیلئے اٹھائے گئےاقدامات پر اطمینان کااظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق،جمعے کو وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئرمارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات  ہوئی۔

ملاقات میں ارشد محمودملک نے وزیراعظم کوایئر لائین کے معاملات پربریفنگ دی ،پی آئی اے کی ترقی  اورسروسزمیں بہتری کیلئےمختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ادارےمیں بہتری کیلئےاٹھائےگئےاقدامات پراطمینان کا اظہار کیا جبکہ پی آئی اے کے خسارے میں کمی لانے کیلئےمختلف اقدامات پربھی غورکیا گیا۔

loading...
loading...