کرائسٹ چرچ دہشتگردحملہ:سرفراز، آفریدی اور شعیب کی مذمت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد، شاہد آفریدی اورشعیب اختر نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی کے واقعے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ملکی وغیرملکی کرکٹرزنے  واقعے پرافسوس کااظہارکیا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ۔

قومی ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نےاپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ عبادت کی جگہ پرانسانیت پرحملہ قابل افسوس ہے، شکرہے بنگلا دیش کی ٹیم محفوظ ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نےٹوئیٹ کیا کہ کرائسٹ چرچ میں المناک سانحہ ہوا، نیوزی لینڈ کوہمیشہ پرامن اورمحفوظ ملک پایا، دنیا کومل کرنفرتوں کوروکنا ہوگا، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

شعیب اخترنےٹوئٹرپرجاری ویڈیوبیان میں واقعے کوانتہائی ہولناک قراردیا۔

سری لنکا کےسابق کپتان مہیلا جے وردھنے اورکمارسنگاکارا نے بھی دہشتگردحملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ متاثرین کےدکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

 

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوڈیوڈ رچرڈسن نے واقعے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ گورننگ باڈی موجودہ حالات میں نیوزی لینڈ بنگلا دیش تیسرا ٹیسٹ منسوخ کرنےکے فیصلے کی تائید کرتی ہے۔

loading...
loading...