اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل میں معمولی ترمیم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:  پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے بل میں معمولی ترمیم کردی گئی،بل سے وزیر اعلی کی مراعات  کی کلاز ختم کردی گئی۔

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے بچا لیا گیا،قربانی وزیراعلیٰ پنجاب کو دینا پڑیں،پاس ہونے والے بل سے وزیر اعلیٰ کی مراعات سے متعلق کلاز نکال دی گئیں۔

  اسمبلی کے رولز1997کے قاعدہ 200 کے تحت اسپیکر نے تنخواہوں میں بل کی غلطی کی اصلاح کی ،وزیراعلیٰ کی مراعات والی کلاز کی جگہ نئی  کلاز شامل کر دی گئی ہیں۔

جس کے مطابق 2002 کے بعد چھ ماہ یا اس سے زائد وزیر اعلی رہنے والے کو تمام عمر مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،گھر ، گاڑی اسٹاف اور دوسری مراعات اب نہیں مل سکیں گی۔

اسپیکر کی تنخواہ میں بھی 25ہزار روپے کی کمی کر کے ایک لاکھ 50ہزار کر دی گئی ہے۔

حکومت نے گزشتہ روز مؤقف اختیار کیا کہ ٹائپ کی غلطی سے وزیراعلیٰ کی مراعات سے متعلق متنازعہ کلاز بل میں شامل ہو گئی تھی۔

کلاز کو نکالنے کیلئے اسپیکر کا اختیار رولز 200 بروئے کار لایا گیا ہے، اسپیکر اس اختیار کے تحت پاس بل کی غلطی کو  گورنر کی منظوری سے پہلے درست کرسکتا ہے۔

loading...
loading...