وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس 19 مارچ کوطلب کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آبادد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 19مارچ کوطلب کرلیا، اجلاس میں 30نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق، وفاقی کابینہ کا اجلاس 19مارچ کوہوگا ،وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں 3نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا ۔

 کابینہ اجلاس میں قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونیوالی پیشرفت پربھی غور ہو گا،ایف بی آرمیں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر کابینہ کوبریفنگ دی جائے گی ۔

کابینہ پبلک سیکٹرانٹرپرائززکے سربراہوں کی تقرری کے معاملے پرغورکرے گی ، احتساب عدالت نمبر 2 راولپنڈی کی بطوراحتساب عدالت نمبر3اسلام آباد منتقلی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا ، متروکہ وقف املاک بورڈ پرٹاسک فورس کا قیام کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔

 وفاقی کابینہ “انٹرنینمنٹ اور گفٹ” کیلئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دے گی ، ایئرلائنزاورنجی چارٹرزکے لائسنس کی منظوری اورتوسیع بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔

 کابینہ ڈیبٹ پالیسی کورآرڈینیشن آفس کے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دے گی ، اسلام آبادکے ماسٹرپلان پرنظرثانی کیلئےبنائے گئے کمیشن میں تبدیلی کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔

 وفاقی کابینہ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ازسرنوتشکیل کی بھی منظوری دے گی ، وزارت بین الصوبائی رابطہ  اوروزارت اطلاعات کے درمیان یوتھ ڈویلپمینٹ کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی ۔

کابینہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت مواصلات اسٹریٹجی تشکیل دینے کی منظوری دے گی ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔

loading...
loading...