شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کوفراہم کردیئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی :وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کوفراہم کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید ایل این جی کیس میں بطورشکایت کنندہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ، وزیرریلوے اپنے ہمراہ کیس کے حوالے سے متعلقہ ریکارڈ بھی لائے ۔

نیب راولپنڈی کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں کہاکہ ملک میں گیس کی مہنگائی کی وجہ ایل این جی ٹرمنل ہیں ،ایل این جی معاہدہ حکومتوں کے درمیان نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دئیے گئے ثبوت نیب میں بھی فراہم کردیئے ان کا کیس بہت سادہ ہے ، چوروں کی چوری کی سزا عمران خان کی حکومت کومل رہی ہے، نظام درست کرنے کیلئے موجودہ حکومت کو بہت محنت کرنی پڑرہی ہے ۔

شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کی زبان بول رہے ہیں ، ان کے ٹرائل میں پیش نہ ہونے کے باعث بے نظیربھٹوکیس کے ملزمان بری ہوگئے ۔

انہوں نے بلاول بھٹوکوخبردارکرتے ہوئے مزید کہا پیپلزپارٹی مرکزی رہنماء بلاول کوسمجھا لیں ، ڈرہے بلاول کپڑے پھاڑکرتھانے میں ان کیخلاف رپورٹ درج نہ کروا دیں ۔

وزیرریلوے نے کہاکہ فالودے ، کچوری اوردہی بلے والوں کے اکاؤنٹ سے برآمد ہونے والے رقم عوام کی ہے جس کا حساب ہونا چاہیئے ۔

loading...
loading...