پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  اس المناک واقعے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور دہشتگردی کے واقعات سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباََ ایک بجکر 40 منٹ پر مسلح شخص نے مسجد میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور اس کی لائیو ویڈیو بھی بناتا رہا۔

loading...
loading...