بینکنگ کورٹ کا میگامنی لانڈرنگ کیس راولپنڈی  منتقل کرنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :بینکنگ کورٹ نے نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سے قبل پی پی جیالے بینکنگ کورٹ پہنچے اور نعرے لگائے۔

 سیکیورٹی اہلکاروں نے جیالوں کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا، جیالوں کی احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش پر اہلکاروں سے تکرار بھی ہوئی ۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر امتیاز شیخ، پیپلز پارٹی رہنما سینٹر قیوم سومرو ، راشد ربانی اور سعید غنی سمت دیگر بھی عدالت میں موجود تھے۔

میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کیلئے ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو جیل سے عدالت پہنچایا گیا۔

دیگر ملزمان ذوالقرنین مجید ، نمر مجید، علی مجید بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد ملزم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف  علی زرداری اور فرالہ تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

 بینکنگ کورٹ نے نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ منتقل کرنے کی نیب کی درخواست کو منظور کرلیا،عدالتی فیصلے کے بعد مقدمہ اب نیب کورٹ راولپنڈی میں سنا جائے گا۔

عدالت نے آصف زرداری اور فرالہ تالپور کی ضمانتیں بھی واپس لے لیں۔

واضح رہے آصف زرداری، فرالر تالپور، زین ملک اور دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی تھی۔

سماعت کے موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی  کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ سراغ رساں کتے کی مدد سے احاطہ عدالت کی مکمل سرچنگ بھی کی گئی ۔

 

loading...
loading...