ایل این جی اسکینڈل:شیخ رشیدآج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ایل این جی اسکینڈل میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید آج قومی احتساب بیورو(نیب )راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو نیب اسلام آباد میں ایل این جی اسکینڈل تحقیقات کے معاملے پر نیب نے شیخ رشید احمد کوآج طلب کر رکھا ہے۔

شیخ رشید کو ایل این جی کیس میں بطور شکایت کنندہ طلب کیا گیا ہے ، نیب نے شیخ رشید سے متعلقہ دستا ویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ، شیخ رشید آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے۔

نیب نے شیخ رشید سے حاصل کیا گیا تمام ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، اس سے قبل 27 فروری کوطلب کیا گیا تھا لیکن وزیر ریلوے پیش نہیں ہوئے تھے ۔

شیخ رشید نے دعوی کیا تھاکہ بیرون ممالک سے ایل این جی اسکینڈل کی دستاویزات حاصل کر رکھی ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اربوں روپے کا گھپلا کیا۔

loading...
loading...