میگا منی لانڈرنگ کیس کی راولپنڈی منتقلی سے متعلق فیصلہ آج متوقع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی راولپنڈی منتقلی سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی کے بینکنگ کورٹ میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا مقدمہ راولپنڈی منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

بینکنگ کورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانتیں منسوخ ہونے کا امکان ہے،اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے۔

پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر امتیاز شیخ بینکنگ کورٹ پہنچ گئےجبکہ پیپلزپارٹی کے جیالے بھی بینکنگ کورٹ پہنچنا شروع ہوگئے۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جیالوں کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا۔

یا د رہے کہ بینکنگ کورٹ نے میگامنی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ 15 مارچ تک محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے آصف علی زرادری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں توسیع کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت پر خرابی صحت کی بناء پر آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

loading...
loading...