دوسرا ایلیمنیٹر:پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پاکستان سپرلیگ 4 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان سپرلیگ 4میں فائنل تک رسائی کی جنگ  آج ہوگی، پشاورزلمی اوراسلام آبادیونائیٹڈ میں گھمسان کا رن پڑے گا ،فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے نبردآزما ہوگی۔

پی ایس ایل کے سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے حتمی معرکے میں سیٹ پکی کرلی۔

دوسرا فائنلسٹ کون ہوگا؟پشاورزلمی یا اسلام آبادیونائیٹڈ فیصلہ آج ہوگا،نیشنل اسٹیڈیم میں لائیوایکشن شام سات بجے شروع ہوگا۔

اسلام آبادجیتی تو اس کا تیسرا فائنل ہوگا،اس کے برعکس ہواتوپشاورزلمی بھی تیسری بارفائنل کھیلے گی۔

رواں سیزن میں دو بارٹکراؤ ہوا،پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 12رنز سے فاتح رہا،دوسرا میچ آخری بال میں پشاورزلمی نے اپنے نام کیا۔

loading...
loading...