نیوزی لینڈ کی مسجد میں فائرنگ،9افراد جاں بحق،بنگلہ دیشی ٹیم محفوظ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  9افراد جاں بحق  جبکہ متعد د زخمی ہوگئے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم بھی مسجد میں موجود تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق،جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ،جہاں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 9افراد زندگی کی بازی ہار گئےاور متعدد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی مسجد میں موجود تھی، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ارکان نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس کے مطابق ، ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور اندھادھند فائرنگ کردی، مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی تاہم حملہ آور شخص کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس نے فوجی وردی پہن رکھی ہے۔

نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شہر کے گرجا گھر اور اسکول بھی بند کردیئے گئے۔

بنگلہ دیشی کرکٹرتمیم اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری ٹیم محفوظ ہے، ہمارے لئے دعا کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے، دوبارہ ایسا واقعہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

loading...
loading...