کھیل، سیاست سے بالاتر ہے: ترجمان پاک فوج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی کرکٹ شائقین سے پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور شرٹس پہن کر شریک نہ ہونے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ‘قابل احترام پاکستانیوں! ہمیں پتا ہے آپ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور شرٹس پہن کر شرکت کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج آپ کے جذبے اور محبت کی قدر کرتی ہے تاہم کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں اور پاک فوج یقین رکھتی ہے کہ اس کا عوام کے ساتھ رشتہ ایسے اقدامات سے بالا تر ہے، اس لئے روشنیوں کے شہر میں کھیل کا لطف اٹھائیں’۔

واضح رہے گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں ‘آرمی کیپس’ پہن کر میدان میں اتری تھی جس کے ردعمل کے طور پر پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے دوران فوجی کیپس اور شرٹس پہننے کی مہم چلائی جارہی تھی۔

loading...
loading...