برطانیہ: بغیر ڈیل یورپی یونین سے نکلنے کی مخالفت

thirsamayimage

بریگزٹ  ڈیل کےبعد برطانوی پارلیمنٹ نے بغیر کسی ڈیل کے یورپین یونین سے نکلنے کی ڈیل بھی مسترد کردی۔

بریگزٹ کو ملتوی کرنے کیلئے نیا بل پیش کیا جائے گا،ٹریزامے نے ارکین کو  خبردار کرتے ہوئے کہ  ہاؤس آف کامن کو اپنے فیصلوں کے نتائج کا ضرورسامنا کرنا ہوگا۔

بریگزیٹ ڈیل کوبچانے کیلیے  برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کی سرتوڑکوششیں جاری ہیں  لیکن ہربارناکامی کا سامنا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے بریگزٹ ڈیل دو بار  مسترد کیے جانے کے بعداراکین نےکسی ڈیل کے بغیر  یورپی یونین سے نکلنے کے بل کی بھی مخالفت کردی۔ ٹریزامے کے ہم جماعت سولہ ارکان نے بھی ڈیل کو مسترد کیا۔

وزیراعظم ٹریزامےنے اراکین پارلمینٹ کو  خبردارکرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس آف کامن کو اپنے فیصلوں کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

بریگزٹ کو ملتوی کرنے کے لیے نیا بل پیش کیا جائےگاجبکہ ٹریزامے نے ایک بار پھر دوبارہ ووٹنگ پرغور شروع کردیاہےجوآئندہ ہفتے ہونےکاامکان ہے۔

 

loading...
loading...