اسکول پر حملہ، 5 طالبعلموں سمیت 7 افراد ہلاک

Untitled-1

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے اسکول میں فائرنگ سے 5 طالب علموں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دو نوجوان حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ساؤ پاؤلو کے راؤل برازیل ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوئے۔

Image result for Brazil school attack

حملہ آوروں کی فائنگ سے 5 طالب علم، ایک اسکول کا ملازم اور ایک اسکول کے باہر کھڑا شخص ہلاک ہوا۔

Image result for Brazil school attack

فائرنگ کے نتیجے میں 17 طالب علم زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Image result for Brazil school attack

حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔

Image result for Brazil school attack

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات سے پہلے وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

loading...
loading...