کھیل کے شعبے میں تنزلی کی ذمہ دار ماضی کی حکومتیں قرار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کھیل کے شعبے میں تنزلی کا ذمہ دارماضی کی حکومتوں کوقراردے دیا۔

بدھ کو اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسا ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا کھیلوں کے شعبے کو نقصان پہنچایا جس کی مثال احسن اقبال کا 6 ارب اسپورٹس فنڈ اپنے حلقے میں لگاناہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کواہمیت دیتی ہے معاشرے کومثبت سمت پرچلانے کیلئے کھیلوں کا فروغ لازمی ہے ، اسکرین کومحدود اورکھیلوں کے میدانوں کا آباد کرنے کی ضرورت ہے ۔

 وزیراطلاعات نے کہاکہ کھیلوں کے شعبوں میں خواتین کو بھی آگے آنا چاہیے پاکستان اب ملک کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے ، کلچرل گالہ میں اسپورٹس کے ساتھ ساتھ طالبات نے ثقافتی رنگ بھی دیکھنے میں آئے۔

 سالانہ اسپورٹس گالا میں ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے ۔

loading...
loading...