بنوں میں گھر میں گیس لیکج سےدھماکا، 3 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بنوں :بنوں کے تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں گھرمیں گیس لیکج سےدھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق،بدھ کو بنوں کے علاقے ہیبک ملیک کے تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں گھر میں گیس لیکج دھماکا ہوا،جس سے3افراد جھلس کر دم توڑ گئے،جاں  بحق ہونے والوں میں خاتون اور ان کی 2نواسیاں شامل ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق گیس لوڈ شڈنگ کے بعداچانک گیس آنے سے کمرے میں گیس بھر گئی،جس سے دھماکا ہوا۔

loading...
loading...