میرپورآزاد کشمیرمیں بارش سے مکان کی چھت گرگئی،3 بچے جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفرآباد:میرپورآزاد کشمیرمیں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق، بدھ کو افسوسناک واقعہ میرپورآزادکشمیر  کے علاقے مجاہد ٹاؤن بن خرماں میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی،حادثے میں ملبے تلے دب کر 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

مرنے والے بچوں کی عمریں 3 سے 13 سال کے درمیان تھیں،جن کی شناخت آصف،ایمان فاطمہ اور آمنہ کے نام سے ہوئی جبکہ واقعے میں بچوں کے ماں باپ اور 2 مزید بچے زخمی بھی ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد اہل علاقہ نے جاں بحق بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

loading...
loading...