جرمنی اورترکمانستان کے وزرائے خارجہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:جرمنی اورترکمانستان کے وزرائے خارجہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے ، دونوں وزراء خارجہ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

جرمنی اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ گزشتہ روزاسلام آباد پہنچے ،جہاں وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا ۔

 دوروزہ دورہ پاکستان میں جرمن وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورعسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ترکمانستان کے وزیرخارجہ کےہمراہ وزیرتوانائی سمیت اعلی حکام شامل ہیں ،پاکستان اورترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

 وزیرخارجہ راشد میریدوف اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی وعسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

loading...
loading...