فیصل آباد:غباروں میں ہوا بھرنے والا گیس سلنڈر پھٹ گیا،4افراد زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیصل آباد :فیصل آباد میں غباروں میں ہوا بھرنے والا گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو رات گئے جناح کالونی فیصل آباد میں سلنڈر دھماکے کی آواز سن کر قرب و جوار کے لوگ دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے جنہیں بعد میں پولیس نے منتشر کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق غبارے میں ہوا بھرنے والا سلنڈر ایک بیکری کے باہر پھٹا ،دھماکے کی شدت سے بیکری کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پاس کھڑے افراد زخمی ہوگئے۔

سلنڈر پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا،  سلنڈر دھماکے میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

loading...
loading...