ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 2بچیاں جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہنگو:خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 2بچیاں افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ،پیر کو ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون اور 2 بچیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

علاقہ مکینوں اور ریسکیو ورکرز نے کافی جدوجہد کے بعد مکان کے ملبے کے نیچے سے تینوں لاشوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت بارش کے باعث  گری۔

loading...
loading...