بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ نے اسلام آباد میں ذمہ داریاں سنبھالیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلا م آباد:پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بادل چھٹنے لگے ہیں، بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ نے اسلام آباد میں ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ پاکستان ہائی کمشنرسہیل محمود آج نئی دہلی کیلئے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق، 14 فروری کو پلوامہ حملے کے اگلے ہی روزبھارت نے پاکستان میں تعینات اپنے ہائی کمشنراجے بساریہ کو مشاورت کے غرض سے واپس وطن بلا لیا تھا جس کے بعد قائم مقام کمشنر ذمہ داریاں سنبھال لیں تھی ۔

پاکستان نے بھی 18 فروری کو مشاورت کیلئے نئی دہلی میں تعینات ہائی کمشنرسہیل محمود کو وطن طلب کیا تھا ،دونوں ممالک میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی تاہم کشیدگی کے بادل چھٹنے پردونوں ممالک کے ہائی کمشنربھی واپس اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہےہیں ۔

بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ رات گئے اسلام آباد پہنچے اور اپنی ذمہ داریاں سبھال لی ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود بھی نئی دہلی کیلئے روانہ ہوں گے۔

loading...
loading...