کابل میں  افغان رہنماء کی برسی کی تقریب کے دوران دھماکا،7 افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کابل:افغان دارالحکومت کابل میں افغان رہنماء عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ افغان صدارتی امیدوار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان رہنماء عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب کے دوران اچانک زود دھماکا ہوگیا۔

دھماکے میں 7 افراد کے ہلاک جبکہ افغان صدارتی امیدوار عبداللطیف سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان رہنماء کی برسی کی تقریب میں سرکاری عہدیدار اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں، گزشتہ سال  بھی عبدالعلی مزاری کی برسی پر دھماکا ہوا تھا۔

loading...
loading...