پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے امریکا نے کردار ادا کیا: رابرٹ پلاڈینو

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان روپرٹ پلاڈینو- فائل فوٹو

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان روپرٹ پلاڈینو- فائل فوٹو

واشنگٹن ڈی سی : امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کہتے ہیں پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے امریکا نے کردار ادا کیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو دونوں ممالک سے رابطے میں تھے۔ ہم نے پبلک کے بجائے پرائیوٹ ڈپلومیسی سے کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا انہوں نے دونوں ممالک میں رابطے کیے، جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، قومی سلامتی مشیر اجیت دول اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔

loading...
loading...