بھارت: رافیل طیاروں سے متعلق فائل چوری ہوگئی

rafale-759a

نئی دہلی: رافیل طیاروں سے متعلق فائل چوری ہوگئی۔ بھارتی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں نااہلی کا اعتراف کرلیا۔ دوسری جانب نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کےدفتر میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں رافیل طیاروں کےمعاملہ پر سماعت کے دوران اہم انکشاف ہوگیا۔

 اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے سپریم کورٹ میں  وزارت دفاع سےاہم کاغذات چوری ہونے اعتراف کرلیا۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع سے کچھ دستاویز سرکاری ملازمین کے ذریعہ چرائی گئی ہیں۔یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے۔

دوسری جانب نئی دہلی کی بھارتی فضائیہ کےدفتر میں آگ لگ گئی۔کئی گھنٹوں بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ عمارت میں کئی سرکاری دفاتر بھی ہیں۔

loading...
loading...