کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام مساجد اورمدارس کا کنٹرول سنبھال لیا  جبکہ متعددافراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

بدھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 اسلام آباد انتظامیہ نے نے کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام مساجد ومدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کوحراست میں بھی لیا ۔

تحویل میں لی گئی مساجد و مدارس میں مسجد قبا، مدنی مسجد ،علی اصغرمسجد ،مدرسہ خالد بن ولید اورمدرسہ ضیاالقرآن شامل ہیں محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اورخطیب بھی مقررکردیئے ہیں۔

 راولپنڈی میں بھی کالعدم جماعتوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 ڈسپنریاں، اسپتال اورمدرسہ سیل کی گیا  تاہم کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ۔

مساجد ومدارس کونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے ۔

loading...
loading...