حیدرآباد میں ایک مکان سے 7 افراد کی لاشیں برآمد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حیدرآباد:حیدرآباد میں ایک مکان سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق، بدھ کے روز حیدرآباد کے تعلقہ  ٹنڈوجام میں  ایک مکان سے 7 افراد کی لاشیں برآمد  کی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں ،باپ اور 5بچے بھی شامل ہیں،اموات کیسے ہوئی تحقیقات کررہے ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والی تمام لاشیں ایک ہی خاندان کی ہیں، جاں بحق افراد کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹنڈوجام سے 7 افراد کی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد اور ڈی آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعہ کس کی غفلت سے پیش آیا، پولیس اور انتظامیہ لاعلم تھی۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کراکے تفتیش کی جائے اور متاثرہ اہلخانہ کے ورثاء سے ہرقسم کا تعاون کیا جائے۔

loading...
loading...